کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار, بارش کے باعث جامعہ کراچی میں ہونیوالےامتحانات ملتوی
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔آج صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا،گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث ائیرپورٹ، ڈرگ روڈ، ناتھا خان میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اولڈ سٹی ایریا میں چھ ملی میٹر اور ایئر پورٹ کے قریب پانچ اعشاریہ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج مزید بارش کا امکان ہے، دوسری جانب جامعہ کراچی میں ہونے والے آج امتحانات بارش کے باعث ملتوی کردیئے گئے ہیں ،ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا