گجرات:آئندہ انتخابات میں ن لیگ کونتائج تبدیل نہیں کرنےدینگے , تاجرہماری جماعت کا اثاثہ ہیں، انتخابات میں اہم کردارادا کریں.نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہی

04 فروری 2013 (18:17)

گجرات میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ تاجرہماری جماعت کا اثاثہ ہیں، جوآئندہ انتخابات میں اہم کردارادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے امیدوارعوام کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ وہ جاتی عمرہ کے وفادارہیں۔ اس موقع پرتاجروں نے پنجاب میں امن ومان کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا کاروبار بھی محفوظ نہیں ہے، صوبائی حکومت نے انہیں ڈاکووں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے۔ روزانہ دکانیں لٹ رہی ہیں لیکن ملزمان کوگرفتاررنہیں کیا جارہا ہے