راولپنڈی: ایکساتھ الیکشن کروانے کی کنجی میرے پاس ہے، میاں شہبازشریف

04 فروری 2013 (18:11)


راولپنڈی میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں میاں شہباز شریف کاکہناتھا کہ کارڈیالوجی ہسپتال نہ صرف راولپنڈی بلکہ آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کے عوام کیلئے بھی ہے۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ دوسوستربیڈ کی سہولت والے اس ہسپتال میں دل کے مریضوں کاعلاج شروع ہوچکاہے۔۔۔ اس میں دنیا کی جدید ترین مشینری لگائی گئی ہے۔۔۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی کنجی ان کے پاس ہے۔بعد ازاں میاں شہبازشریف نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کادورہ بھی کیا۔۔۔ اس موقع پروقت نیوزسے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اورہسپتال کے سربراہ میجرجنرل ریٹائرڈ ڈاکٹراظہرمحمود کیانی کاکہناتھا کہ یہ ہسپتال غریب لوگوں کوعلاج کی مفت سہولیات فراہم کرے گا۔۔