جوہانسبرگ ٹیسٹ، سٹین نے شاہینوں کی ایک نہ چلنے دی, جنوبی افریقہ نے پاکستان کو211رنز سے ہرا دی

04 فروری 2013 (17:42)

جنوبی افریقہ کےدو سو تریپن رنز کےجواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں انچاس رنز کےکم ترمجموعے پرآؤٹ ہوگئی تھی۔۔جب کہ دوسری اننگز میں پروٹیزنے تین وکٹ پردو سو پچھتہر رنزبنا کراننگ ڈیکلیئر کردی اور گرین شرٹس کو چارسو اسی رنز کاہدف دیا ۔۔۔لیکن اکیاسی پر تین کھلاڑی محمد حفیظ،ناصر جمشید اورتجربہ کار یونس خان پویلین لوٹ چکے تھے۔۔۔اس صورت حال کوکپتان مصباح الحق اور اسد نے سنبھالا دیا اورتیسرے روز کھیل کے اختتام پراسکور ایک سو تراسی پر پہنچا دیا ۔۔۔لیکن چوتھے روز پاکستان کامجموعہ دو سو نو رنز پرپہنچا تو پاکستان کی امیدیں دم توڑنا شروع ہوگئیں۔۔اسد شفیق چھپن رنز پرسٹین کی گیند پرکیلس کو کیچ تھما بیٹھے۔ مسٹر ٹک ٹک کہاں پیچھےرہنے والے تھے۔ انہوں نے بھی ایک رن بعد ہی سٹین کی ہی گیند پرڈی ویلیئرز کےہاتھوں میں تھما دی ۔ صباح الحق نے چونسٹھ رنز اسکور کیے۔۔سرفراز احمد بھی چھ رنز بنانےکےبعد دو سو اٹھارہ رنز پر فلینڈر کا شکاربنے۔۔۔جب کہ دوسو چالیس کےمجموعے پرپاکستان کو آٹھواں نقصان اٹھانا پڑا جب مورکل کی گیند پراے بی ڈیویلیئرز نے کیچ لےکرسعید اجمل کی گیارہ رنز کی اننگ کاخاتمہ کیا۔۔۔عمر گل تئیس اور جنید خان نو رنز بناکرسٹین کا شکار بنے اور پوری ٹیم ایک سو اعشاریہ چار اوورز میں دو سو اڑسٹھ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔۔ڈیل سٹین نے میچ میں مجموعی طور پرگیارہ وکٹیں حاصل کیں۔۔