کراچی میں ہاکس بے روڈپرایس ایچ اوماڑی پوربم حملے میں بال بال بچ گئے، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

04 فروری 2013 (15:38)

پولیس کے مطابق ایس ایچ اوماڑی پورشفیق تنولی کی گزرگاہ کیمپ کالونی پرسڑک کے کنارے بم نصب کیا گیا تھا، جوان کی گاڑی کے قریب پہنچتے ہی بھٹ گیا تاہم دھماکے میں ایس ایچ اومحفوظ رہے اورکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد تین کلوگرام تھا جسے سڑک کنارے سیمینٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز دہشتگردوں کی گرفتاری کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔