سندھ ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق درخواست پر سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی.
سندھ ہائیکورٹ میں مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ نگراں حکومت کے لیے بھی اپوزیشن لیڈرکی مشاورت ضروری ہوتی اور تین صوبوں میں اپوزیشن لیڈرموجود ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی نہ ہونا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، اپوزیشن نے نصرت سحرعباسی کواپوزیشن لیڈر نامزد کیا اور اس کے لئے تمام قانونی تقاضے بھی پورے کیے، حکومت نے اپنے مؤقف میں کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے جواب پر دستخط نہیں ہوسکے ہیں لہذامزید مہلت دی جائے مزکورہ درخواست پرعدالت نے سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی