طاہر القادری پھر انقلاب کا نعرہ لے کر میدان میں کود پڑےاور پندرہ فروری سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا.

04 فروری 2013 (15:14)

لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے بعد اب انقلاب مارچ کیا جائے گا جس کا آغاز پندرہ فروری سے گوجرانوالہ سے کرینگے۔ طاہرالقادری نے واضح کیا کہ وہ انتخابات کا التوا نہیں بلکہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت انعقاد چاہتے ہیں ۔ آج تک بننے والی تمام اسمبلیوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک ان کے مارچ اور دھرنے کو حرام کہنے والے آج خود بھی وہی کچھ کر رہے ہیں۔