پانچ منٹ طاہرالقادری کا تکیہ کلام ہے، اتنے وقت میں سکیورٹی فورسز نہیں آتیں مارشل لاء کیسے لگ سکتا ہے۔ رحمان ملک

04 فروری 2013 (14:53)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک طاہرالقادری کی پانچ منٹ کی گردان پر تلملااٹھے، کہنے لگے موصوف ہرمانچ منٹ بعد ڈیڈلائن دے دیتے ہیں۔ آئین فورسز کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا، طاہرالقادری کو کس نے اجازت دی کہ وہ مارشل لاء لگنے کی بات کریں، چیف جسٹس کوان کے بیان کا نوٹس لیناچاہیے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے سربراہ تحریک منہاج القرآن کو اچھا قانونی مشیر رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ طاہر القادری کا دھرنا نہیں ۔ ارکان پارلیمنٹ کو کھلی چھٹی ہے ان کے راستے کی رکاوٹ نہیں بنیں گے، طالبان کی جانب سےمذاکرات کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ مشروط آفر پرتحفظات ہیں تاہم حکومت چند روز میں جواب دے گی۔