اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے اپنی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کا فوری نوٹس لے۔ مولانا فضل الرحمن

04 فروری 2013 (14:34)

قومی کشمیرکمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایل اوسی پربلا اشتعال فائرنگ کی اوراس حوالے سے بھارتی میڈیا نے پاکستان پرالزام عائد کیے جنہیں کمیٹی یکسرمستردکرتی ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے قراردادوں پر عمل نہ کرنے کا نوٹس لے انکا کہنا تھا کہ پاکستان زمین کی نہیں اصول کی جنگ لڑ رہا ہے اس سال بھی پانچ فروری کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مثبت ہے اس موقع پر ہفتہ یکجہتی کے حوالے سے انہوں نے پروگرام کا شیڈول بھی دیا۔