سرد موسم کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا عذاب شہریوں پرمسلط ہے۔ گھنٹے بعد گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی۔

04 فروری 2013 (14:29)

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ کی سطح پرپہنچ گیا ہے۔ بجلی کی طلب تیرہ ہزارمیگاواٹ جبکہ پیداوارصرف آٹھ ہزارمیگاواٹ ہے۔ جس کے باعث غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی عروج پرہے۔ شہروں میں بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کی ہدایات کے باوجود کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ابھی تک لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔ جب کہ مرمت کے نام پرگھنٹوں گرڈ سٹیشن بند رکھے جارہے ہیں۔