وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میٹروبس منصوبے پرکام کرنےوالے مزدوروں کےلیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

04 فروری 2013 (12:55)

لاہور میں میٹرو بس سروس منصوبےکی افتتاحی تقریب کاجائزہ لینے سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے حکام کو ہدایت کی کہ افتتاحی تقریب کو سادہ رکھاجائے۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹروبس سروس کامنصوبہ ایک خواب تھا جو حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔۔ ان کا کہناتھا کہ پینسٹھ برس میں میٹرو بس سروس جیسا منصوبہ سامنے نہیں آیا۔ اس منصوبے نے پاکستان میں تاریخ رقم کی ہے۔