سپریم کورٹ چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج کرے گی۔

04 فروری 2013 (12:48)

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سپریم کورٹ نے رینٹل پاورعملدرآمد کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پرصدرآصف زرداری کو خط لکھنے کے معاملے پر چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ چیئرمین نیب نے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ نیب کے افسران ملکی اداروں کی طرف سے دباؤمیں ہیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ خط کو بنیاد بنا کر فوجی و سول ادارے یا ایگزیکٹو کوئی ایسا کام نہ کریں جو آئین کے خلاف اور اس سے انحراف ہو،،،، کوئی ایسا نظام وضع نہ کیا جائے جس کی آئین اجازت نہیں دیتا۔