ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، چترال میں شدید برفباری سے راستے بند ہوگئے.
مغربی ہوائیں پنجاب،خیبرپختونخوااوربلوچستان میں بارش کا سبب بن رہی ہیںاسلام آباد، لاہورمیں وقفے وقفے سے بارش جبکہ مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ، باغ، چکار، چکوٹھی اور اٹھ مقام پر بادلوں کا راج رہا۔ وادی نیلم اور وادی لیپہ میں برف باری اور بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ کوئٹہ، قلات، زیارت، ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف شہروںمیں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے موسم میں خنکی بڑھ گئی۔ کراچی کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر سکھر ڈویژن میں بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ لاڑکانہ سمیت تحصیل ڈوکری تحصیل باقرانی تحصیل رتو ڈیرو اور نوڈیرو، گڑھی خدا بخش بھٹو اور دیگر علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی۔ دوسری جانب چترال میں شدید برفباری سے راستے بندہوچکے ہیں شہر میں ایک اور بالائی علاقوں میں تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ادھر ملکہ کوہسار مری میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل شدید برف باری کی پیش گوئی کر رکھی ہے دیر شہرسمیت مختلف علاقوں میں برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا