آج سے گیس سٹیشن کھول دینگے، حکومت نے سپلائی نہ دی تو ہڑتال کرینگے: مالکان

04 فروری 2013


لاہور (نیوز پورٹر) صوبائی دارالحکومت میں اتوار کے دن شہری سی این جی کے حصول کے لئے لائنوں میں لگے رہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آج سے ہر صورت سی این جی سٹیشن کھول لیں گے حکومت گیس فراہم کرے اگر نہ کی گئی تو غیر اعلانیہ ہڑتال کر دیں گے۔ دوسری طرف لاہور کے کچھ علاقوں میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہے جن علاقوں میں سٹیشن کھلے رہیں وہاں گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں۔ چار سے پانچ گھنٹے انتظار کے بعد بھی کم پریشر کے باعث شہریوں کو 65 روپے سے 70 روپے تک بھی گیس دستیاب ہو سکی۔