دبئی کی جیلوں میں قید 3 سو سے زائد پاکستانیوں کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا، ترجمان پاکستانی سفارتخانہ
دبئی (نیشن مانیٹرنگ) دبئی کی جیلوں میں قید3 سو سے زائد پاکستانیوں کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔ دبئی میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ قانونی ضابطے مکمل ہوتے ہی دبئی کی جیلوں میں قید 3 سو پاکستانی قیدیوں کو جلد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان منتقل کئے جانے والے قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں مکمل کریں گے ان قیدیوں میں معمولی جرائم میں ملوث قید شامل ہیں۔ قیدیوں کی منتقلی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔ قیدیوں کی یہ منتقلی عرب امارات کے مطابق عرب امارات میں اس وقت 12 سے 14 سو پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات کے باعث جیلوں میں قید ہیں۔قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے سے تقریباً 8 سو سے زائد پاکسانی قیدیوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔