نواب آف خاران امیر عبدالرحمان انتقال کر گئے

04 فروری 2013


کراچی(آئی این پی ) سابق سفیر نواب آف خاران امیر عبدالرحمان خان نوشیروانی علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق امیر عبدالرحمان خان نوشیروانی علیل تھے اورکراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر اعلاج تھے تاہم گزشتہ رات علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی میت آبائی علاقے خاران میں لائی گئی۔ ان کی عمر ستر برس تھی۔ نواب عبدالرحمان نوشیروانی نے یمن میں سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔