خسرہ سے لاہور میں بچی، سندھ میں 2بھائی اور بلوچستان میں 2بچے جاں بحق
لاہور، ٹھٹھہ (نیوز رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) خسرے سے لاہور میں بچی، سندھ میں 2بھائی اور بلوچستان میں بھی 2بچے جاں بحق ہو گئے۔ لاہور میں خسرہ کے نئے 42مریض بھی سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ہلاکتوں کی کل تعداد 11 اور مریضوں کی مجموعی تعداد 476ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز خسرہ سے ہلاک ہونے والوں میں چلڈرن ہسپتال میں 5سالہ بچی ثناءشامل ہے جبکہ نئے مریضوں میں 13چلڈرن، 6جناح، 4سروسز، 2جنرل ہسپتال اور باقی نجی ہسپتالوں کے مریض شامل ہیں۔ ٹھٹھہ کے گاﺅں نودھر بارن میں 2بھائی بیماری کے سبب جاں بحق ہوئے۔ آن لائن کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں وباءنے 2بچوں کی جان لے لی۔ جبکہ چیچہ وطنی کی متاثرہ بچی آمنہ کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔