ناقص انکوائری کی شکایت: ڈی جی انٹی کرپشن نے ای ڈی او ایجوکیش کے کیس کا دوبارہ تحقیقات کا حکم دیدیا
لاہور (میاں علی افضل سے) ناقص انکوائری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب نے ای ڈی او ایجوکیشن کے کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ای ڈی او ایجوکیشن منڈی بہاﺅالدین طارق حمید راٹھور نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو درخواست دی۔ ریٹائرڈ ہیڈماسٹر ملک منور کی جانب سے انٹی کرپشن میں اس کے خلاف دی گئی درخواست پر انکوائری میں میرا موقف سنے بغیر ہی میرے خلاف فیصلہ دے دیا گیا۔