نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریب آج ہوگی، مجید نظامی صدارت کرینگے

04 فروری 2013


لاہور(خبرنگار) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں خصوصی نشست آج بروز سوموار ساڑھے دس بجے صبح منعقد ہو گی جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کریں گے جبکہ نشست کے مہمان خاص امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید ہوں گے۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...