قصور: آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ، آٹھ گرفتار، دو فرار

04 فروری 2013


قصور (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ الہٰ آباد نے موضع اٹاری کرم سنگھ میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی کے دو ٹرک سامان برآمد کر کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ الہٰ آباد انسپکٹر میاں معظم نے بتایا کہ دوران گشت ایک ڈالا نمبری LRC-2876 کو چیک کیا تو اس میں سے 20من آتش گیر مادہ اور آتش بازی کا تیار شدہ سامان وغیرہ برآمد ہوا۔ پولیس نے ڈالے میں سوار دو افراد نذیر اور منیر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کے انکشاف پر موضع اٹاری کرم سنگھ میں جعفر حسین شاہ کے کٹا فارم پر چھاپہ مارا گیا توپتہ چلا کہ کٹا فارم کی آڑ میں آتش بازی کا سامان وسیع پیمانے پر تیار کیا جار ہا تھا۔ پولیس نے وہاں سے مزید دو ٹرک سامان آتش بازی تیار شدہ اور غیر تیار شدہ برآمد کرکے چھ ملزمان محمد علی، روزدار خاں، احمد علی شفیق، شبیر حسین اور نعیم کو گرفتار کرلےا ۔ تاہم فیکٹری مالک جعفر حسین شاہ اور ملزم عارف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔