چھتیں گرنے سے نشتر کالونی میں دو مزدور جاں بحق‘ شیراکوٹ میں چار افراد زخمی

04 فروری 2013


لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی اور شیرا کوٹ کے علاقوں میں چھتیں گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 2مزدور جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقہ مےںفیروز پور روڈ پر اٹاری دربار کے قریب واقع اےک زیرتعمیر عمارت کی دوسری منزل کا مزدور لینٹر ڈال رہے تھے کہ اس دوران چھت زور دار دھماکہ سے نیچے گرگئی جس کا ملبہ گرنے سے پہلی منزل کی چھت بھی نیچے گر گئی جبکہ ملبے تلے دب کر15مزدور محمد طارق، صفدر، مشتاق، صغیر، لیاقت، نظر حسین اور نعیم وغیرہ زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹےموں نے ملبے تلے دبے زخمی مزدوروں کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں پر 2 مزدور 25 سالہ محمد طارق اور 27 سالہ صفدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ہسپتال مےں تےن زخمےوں کی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔ درےں اثناءشیراکوٹ کے علاقہ میں اےک گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4افراد شاہد، رضوان وغیرہ زخمی ہوگئے جن کو امدادی ٹیموں نے ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتا ل پہنچایا دےا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔