کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، بارودی سرنگ دھماکہ 2 اہلکار زخمی

04 فروری 2013


کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بروری کے علاقے عیسیٰ نگری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ سریاب روڈ پر سائیکل میں نصب 10کلو دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں سنگیلا روڈ پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ کوہلو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔