30برسوں سے اقتدار پر قابض قوتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں: عبدالعلیم خان

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف عناصر اب الزامات لگانے، جعلی سروے کر انے اور سازشوں اور افواہوں کا بازار گرم کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کر رہے ہیں جنہیں عوام آئندہ الیکشن میں ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 برسوں سے کسی نہ کسی حیثیت میں اقتدار پر قابض رہنے والے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور اب دوبارہ نئے نعروں کے ساتھ آنے کی سازشیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ملک گیر تبدیلی لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔ تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے آغاز پر ہی ملک میں روایتی سیاست دم توڑ جائے گی۔