برطانیہ کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو سور کا گوشت کھلانے کا انکشاف
لندن(نوائے وقت نیوز) برطانیہ کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوسورکا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے اور مسلمان قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے حلال کھانے میں سور کے گوشت کی ملاوٹ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ برطانیہ کے فوڈ سٹینڈرز ایجنسی (ایف ایس اے) کے ڈائریکٹر کے مطابق فوڈ سپلائرز کا فوری طور پر اجلاس بلا لیا گیا ہے اور قیدیوں کے کھانے میں سور کے ڈی این اے پائے جانے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ محکمہ انصاف کے مطابق حلال کھانا فراہم کرنے والی کمپنی کو معطل کر دیا گیا ہے ، جوقیدیوں کو حرام خوراک سپلائی کر رہے تھے، اس سے قبل مارکیٹس میں گھوڑے کے گوشت کے برگر کی فروخت بھی سامنے آئی تھی۔