اوچ شریف میں بہاولپور جنوبی پنجاب مجوزہ صوبہ کیخلاف دھرنا، ٹریفک جام

04 فروری 2013


اوچ شریف( این این آئی) بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ پر کمشن کی رپورٹ کے خلاف محمد علی درانی کی قیادت میں ہزاروں افراد کا قومی شاہراہ پر دھرنا، 3 گھنٹے سڑک بلاک رہی، میلوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، محمد علی درانی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور علاقائی حقوق غصب کرکے فیڈریشن نہیں چل سکتی، بہاولپور صوبہ بحال نہ کیا گیا تو شاہراہیں اور ریلوے ٹریفک بند کرکے ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سالوں سے پاکستان کا جھنڈا اٹھا کر بحالی صوبہ کی تحریک چلا رہے ہیں اب ہمیں ڈنڈے اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ فرحت اللہ بابر نے فلور آف دی ہاﺅس پر یہ کہہ کر کہ بہاولپور صوبہ نہیں تھا، پوری پنجاب اسمبلی کی توہین کی ہے۔ محمد علی درانی نے کہا کہ صدر زرداری اپنے ترجمان کو لگام دیں، بہاولپور صوبہ کی مخالفت کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ دھرنے کے شرکاءسے متحدہ محاذ کے سینئر رہنما مخدوم ناصر بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور صوبہ الیکشن سے قبل بحال کیا جائے۔