وزیراعلیٰ کے حکم پر 2 ہزار کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق جاری کر دئیے گئے

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیزپنجاب کی جانب سے وزیراعلی کے احکامات کے تحت صوبہ بھر میں سرکاری اراضی پر قائم شدہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے سلسلے میں اب تک 40 تحصیلوں کی 2000 کچی آبادیوں کے 143,163 گھرانوں کو مالکانہ حقوق دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے جا چکے ہیں۔محکمہ کچی آبادیز کے ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کے اس اقدام سے کچی آبادیوں کے 10,02,141 مکین مستفید ہوں گے جو کہ وزیراعلی پنجاب کا ایک انقلابی قدم ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے قائم کردہ سپیشل کمیٹیاں قابضین کو اسناد حقوق ملکیت کی تقسیم کا کام اسی ماہ مکمل کر لیں گی جس کا شیڈول الگ سے جاری کیا جارہا ہے۔