دو موٹر سائیکل سوار بھائی کار خاتون بس کی ٹکر سے ہلاک‘ بیٹا شدید زخمی

04 فروری 2013


لاہور (نامہ نگاران+ اپنے نمائندے سے ) کار کی ٹکر سے 2 سگے بھائی ہلاک، بس کی ٹکر سے ماں جاں بحق، بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے رہائشی 26سالہ فیاض اور 28سالہ محمد جاوید جنوبی چھاﺅنی میں اےک فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔ گزشتہ روز فیاض اور محمد جاوید موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ تیزرفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل قلابازیاں کھاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ ایدھی ایمبولینس نے زخمیوں ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں بھائی دم توڑ گئے۔ پولیس نے کار ڈرائیو رکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ نعشیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گےا۔ باغبانپورہ کے علاقے میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی تیزرفتار بس نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو بری طرح کچل ڈالا۔ خاتون جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بس قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ متوفیہ کے بیٹے علیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز جواں سالہ علیم اپنی ماں شکیلہ بی بی کے ہمراہ شالیمار چوک سے گزر رہا تھا کہ یو۔ ای۔ ٹی کی تیزرفتار بس کی ٹکر سے علیم شدید زخمی جبکہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔