پاکستان رینجرز پنجاب کے زیراہتمام محفل میلادالنبی کا انعقاد

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) لیڈیز کلب ہیڈکوارٹر پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیراہتمام محفل میلادالنبی کا انعقاد ہوا، جس میں آفیسرز اور جوانوں کی فیملیز نے مذہبی جوش و جذبے سے حصہ لیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی بیگم ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) تھیں۔