کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو فاقوں کے سوا کچھ نہیں دیا: یاسر گیلانی

04 فروری 2013

فیروز والا (نامہ نگار) تحریک انصاف این اے 118 کے رہنما یاسر گیلانی اور محمد امجد نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو فاقوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں اور بے روزگری میں حد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قومی ادارے برباد کر کے رکھ دئیے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں کے حالیہ اضافہ کا فیصلہ فوراً واپس لیا جائے۔