انتخابات میں عوام نااہل لوگوں کو مسترد کر دیں گے: میاں اسلم اقبال

04 فروری 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق صوبائی وزیر سیاحت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں ووٹرز نااہل لوگوں کو منتخب نہیں کریں گے ۔ انہوں نے یہ باتیں گزشتہ روز یوتھ لوورز فورم کے ارکان میاں عثمان، فرحان چودھری اور دیگر سے ملاقات کے دوران کہیں، فورم نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔