خسرہ سے بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار صوبائی حکمران ہیں: تحریک انصاف پنجاب

04 فروری 2013

لاہور(خبر نگار) پاکستان تحرےک انصاف پنجاب کے رہنماﺅں شفےق خان ، بےرسٹر منصور سرور، سےلمان سےف چےمہ، رانا ضمےرڈےال، عرفا ن احمد، اور ملک ابرار حسےن نے مشترکہ بےان مےں کہا ہے کہ پنجاب مےں خسرہ کے مرض کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکت پنجاب کے حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب کے حکمران اربوں روپے قومی خزانے سے اپنی ذاتی تشہر پر خرچ کر رہے ہےں لےکن معصوم بچوں کو بچانے کی انہےں کوئی فکر نہےں ۔پنجاب مےں خسرہ سے ہونے والی ہلا کتوں کی ذمہ داری پنجاب کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہےں۔ تحرےک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا کہ ناکام سکےموں سے عوام کو مزےد بے وقوف نہےں بناےا جا سکتا۔ پنجاب کے با شعور عوام جانتے ہےں کہ پنجاب کے حکمران جان و مال کا تحفظ کرنے مےں بری طرح ناکام ہو چکے ہےں۔