لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق، ماں زخمی

04 فروری 2013


لاہور (نامہ نگار) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر بیٹی جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی۔ گجر پورہ کے علاقہ سنگھ پورہ میں 40 سالہ فوزیہ بی بی اور اسکی بیٹی 17 سالہ نفیسہ چھت پر کھڑی شادی کی تقریب دیکھ رہی تھیں، اس دوران ہوائی فائرنگ سے گولی لگنے سے نفیسہ جاں بحق جبکہ اسکی ماں زخمی ہو گئی۔