حکومت اقتدار بچانے کیلئے غلط فیصلے کر رہی ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے: کرامت علی کھوکھر، نذیر احمد

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے کرامت علی کھو کھراورحاجی نذیر احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے دن رات جاری معصوم افراد کی قتل وغارت کی سخت الفاظ مےں جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اقتدار بچا نے کے لئے انتہائی غلط فےصلے کر رہی ہے جسکی وجہ سے کراچی مےں ٹاگٹ کلنگ جےسے واقعات زور پکڑتے جا رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی مےں بلا امتےاز گرےنڈ آپرےشن ہونا چاہئے۔ 

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...