کرگل آپریشن ناکام اور غلط تجربہ تھا: اسلم بیگ

04 فروری 2013


کراچی (خصوصی رپورٹ) جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کرگل آپریشن ناکام اور غلط تجربہ تھا ۔ امت کے مطابق انہوں نے کہا ایشو کو دوبارہ اچھالنا درست نہیں۔ انتخابات کو رواں برس کے آخر تک ملتوی کرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس وقت تک انتخابی عمل میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ کرنیوالے چیف جسٹس اور آرمی چیف ریٹائر ہو چکے ہونگے۔