انتخابات میں پنجاب کے ہر ضلع سے کامیابی حاصل کریں گے: میاں ایوب

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں آنے والے الیکشن میں پنجاب کے ہر ضلع سے کامےابی حاصل کریں گے اور جیالے کو وزیراعلی بنائیں گے ۔ دعوے سے کہتا ہوں کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ سمیت بہت سی جماعتوں کے سرکردہ رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی ملک بھر سے فتح ےقینی ہے۔