نگران وزیراعظم کیلئے میرا نام شامل کرنے سے پہلے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی، عاصمہ جہانگیر

04 فروری 2013


لاہور(وقت نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے میرا نام شامل کرنے سے پہلے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔ وقت نیوز کے پروگرام ”اپنا اپنا گریبان“ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کوئی بچہ امریکہ میں نہیں رہتا، عمران خان نے مجھ پر جو سنگین الزامات لگائے وہ ان الزامات کو ثابت کریں۔ میں سیاسی پارٹیوں کے خلاف نہیں نگران وزیراعظم کیلئے میرا نام زیر غور آنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ بے نظیر بھٹو نے مجھے جج بنانے کی پیش کش کی تھی جو قبول نہیں کی۔