مانگا منڈی کے گاﺅں رنگیل پور میں مڈل سکول نہ ہونے سے سینکڑوں بچے تعلیم سے محروم
مانگا منڈی (نامہ نگار) یونین کونسل 123کے سابق کونسلر قربان علی جھیڈو، ملک لیاقت علی جھیڈو،سابق چئیرمین اصغر علی چوہدری اور درجنوں اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گاﺅں رنگیل پور میں مڈل سکول قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رنگیل پور جس میں خانیکی جھگیاں، نانو ڈوگر، لودھڑے، عاموں دیاں جھگیاں وغیرہ کئی گاﺅں شامل ہیں میں فروغ تعلیم کا کوئی سلسلہ نہ ہے۔ گاﺅں میں کوئی مڈل یا ہائی سکول نہ ہے۔ طالبات کو پرائمری کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے سندر جانا پڑتا ہے اور سندر کا فاصلہ 5کلومیٹر ہے اور کسی قسم کی روڈ ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے طالبات کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم گاﺅں میں مڈل سکول قائم کرنے کی منظوری دی جائے تاکہ نئی نسل اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے۔