لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی بڑھ گئی
لاہور/ساہیوال ( سٹی رپورٹر+نامہ نگار+ایجنسیاں) لاہور اسلام آباد ¾ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا بالائی پنجاب ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختوانخواہ، مکران ، قلات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پشین گوئی کی گئی ہے جبکہ آئندہ دو روز میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر ، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور جل تھل ، ساہیوال ، گوجرہ میں بارش ہوئی قلات ، جیکب آباد اور خیرپور میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہا اور ہوائیں بھی چلتی رہیں تاہم سردی کی شدت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ منگل کے دن تک جاری رہے گا۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے مسلسل خشک سردی اور کورے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا، بارشوں سے فصلات پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔