یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائیگا‘ لاہور میں مظاہرہ‘ بھارتی پرچم نذر آتش‘ قوم گھروں سے نکلے : حسن منور
لاہور + مظفر آباد (خصوصی نامہ نگار + نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) لاہور، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کل منگل کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائےگا، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور اس دن کی مناسبت سے مختلف سےاسی و مذہبی جماعتوں، تنظےموں کی طرف سے مظاہروں ،ریلیوں ،سیمینارز سمےت دےگر تقرےبات کا انعقاد کےا جائےگا جبکہ کئی مقامات پر کشمےری بھائےوں سے اظہار ےکجہتی کےلئے ہاتھوں کی زنجےر بھی بنائی جائےگی‘ دفاع کونسل پاکستان کی طرف سے آج آزاد کشمیر میں ایک بڑے اجتماع کا اہتمام اور ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جبکہ کل نیلا گنبد سے مسجد شہداءتک ریلی نکالی جائےگی۔ جبکہ اہلحدیث یوتھ فورس نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف لاہور بتی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی پرچم نذر آتش کئے گئے۔ دن کا آغاز مساجد میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاﺅں سے کیا جائےگا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموش اختیار کی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں کشمیر کنونشن منعقد کیا جائیگا وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کشمیری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دینگے۔ دفاع پاکستان کونسل اور جماعة الدعوة کی اپیل پر لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان، کراچی، حیدر آباد، کوئٹہ، پشاور، مظفر آباد سمیت پورے ملک میں کشمیر کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دریں اثنا مولانا امیر حمزہ، حافظ سیف اللہ منصور اور حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارتی جرائم اور اس کا گھناﺅنا کردار سب کے سامنے ہے اس کے ساتھ دوستی، تجارت، بارڈر اور ویزہ سروس میں نرمی جیسے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکتے۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظفر آباد سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے لائن آف کنٹرول پر انسانی ہاتھوں کی رنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ سنٹرل پریس کلب مظفر آباد سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکاءنے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کی جانب مارچ کیا ریلی کے شرکاءنے بھارتی جارحیت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اس موقع پر مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاءکا استقبال بھی کیا گیا۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب پولیس نے ڈی پی اوز کے نام مراسلہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر دہشت گردی کا خدشہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ علاوہ ازیں اہل حدیث یوتھ فورس نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف لاہور بتی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کی، مظاہرے میں بھارت کی غنڈہ گردی کیخلاف نعرہ بازی کی گئی۔ اس موقع پر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر ا لرحمن صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ، نعمت اللہ ظفر، حافظ منظور الہی سمیت دیگر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے اور پاکستانی دریاﺅں کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرنے کیلئے جنگ کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ 5 فروری کو ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز، مظاہرے کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کل 5 فروری کو مظاہروں اور ریلیوں میں بھر پور شرکت کر کے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور گھروں سے نکل کر حکمرانوں کو خبردار کردیں کہ بھارت ہمارا دوست نہیں ،بدترین دشمن ہے جس نے ڈیڑھ کروڑ کشمیر ی مسلمانوں کو بندوق کی نوک پر غلام بنا رکھا ہے ۔حکومت نے پانچ سالوں میں کشمیر ی شہداءکے خون سے غداری کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ پیار کی پینگھیں بڑھانے کا شرمناک اور بزدلانہ رویہ اپنائے رکھا مگر بھارت نے ہمارے خلاف شدید دشمنی کا ثبوت دیا۔ قوم کو امن کی لوریوں سے سلانے اور بزدلی کا سبق پڑھانے والی حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ حکمرانوں نے قومی غیرت کو نیلام کرنے اور آلو پیاز کے بدلے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا سودا کرنے کی کوشش کی تو عوام کے غیظ و غضب سے بچ نہیں سکیں گے۔ اتوار کے روز منصور ہ سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں منور حسن نے مزید کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو چھڑانے اور معصوم بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو خونخوار ہندو فوجیوں کے ظلم و بربریت سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ پوری قوم پانچ فروری کو سڑکوں پر نکل کریک زبان ہوکر دنیا کو بتائے کہ ہم کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔علاوہ ازیں لاہور میں شباب ملی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی