ڈاکٹر اسماعیل کے سوریا کے قتل پر منور حسن اور لیاقت بلوچ کی مذمت

04 فروری 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکن ڈاکٹر اسماعیل سوریا کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ چند ماہ سے جماعت اسلامی کی مقامی لیڈر شپ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کے پیچھے ایک دہشتگرد تنظیم کا ہاتھ ہے۔ دریں اثنا انہوں نے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چوہدری عزیر لطیف کی والدہ کے انتقال اور جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے جماعت اسلامی پنجاب کے ناظم ٹرانسپورٹ سردار مقصود حسین طاہر کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔