امر یکی سائنسدانوں کا مصنوعی خون تیار کرنے کا دعویٰ

04 فروری 2013


نیو یارک(اے پی پی) امر یکی سائنسدانوں نے مصنوعی خون تیار کر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس خو ن کی تیار ی کے لیے انسا نی جسم کے مخصو ص خلیو ں کوایک خاص مشین میں رکھ کر ان کے ذریعے خو ن کے سر خ ذرات تخلیق کیے گئے۔ سائنسدان اس جدید طر یقے سے پہلی بار (او نیگٹیو) گر وپ تخلیق کر نے میں کا میا ب ہو گئے ہیں۔ اس مصنو عی خو ن کے ذریعے میدان جنگ میں فوجیوں اور دیگر حادثا ت کے موقع پر زخمی افراد کے فور ی علاج میں نہا یت مدد ملے گی اور کئی جا نیں بھی بچا ئی جا سکیں گی۔