روس: جج مقدمے کی سماعت کرتے کرتے سو گئے

04 فروری 2013
روس: جج مقدمے کی سماعت کرتے کرتے سو گئے


ماسکو (اے پی اے) روس میں مقدمے کی سماعت کے دوران ایک جج خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ جب جاگے تو ملزم کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنا ڈالی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا ہے اور اب انہیں روسی قانون کے تحت سزا بھی ہو سکتی ہے۔