قوم نواز شریف کی قیادت میں اکٹھی ہو چکی ہے: میاں طارق محمود

04 فروری 2013

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) قوم قائداعظم مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اکٹھی ہو چکی ہے کسی بھی وقت گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دے دیا جائے گا کرپٹ حکمرانوں نے بجلی کی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو مزید بجلی کے جھٹکے لگانے شروع کر دیئے انشاءاللہ کرپٹ حکمرانوں کا آخری ظلم ثابت ہوگا عوام آئندہ الیکشن میں ملکی دولت اکٹھی کرنے والوں سے اپنے ووٹ کی طاقت سے پانچ سالوں کے دوران کئے ظلم و ستم کا حساب لیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ این اے 98 میاں طارق محمود نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔