کرگل کمشن کا قیام جلد از جلد کیا جائے: غلام محی الدین دیوان

04 فروری 2013

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ کرگل کمیشن کا قیام جلد از جلد کیا جائے تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ قومی مجرم کون ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف سچے ہیں یا میاں نوازشریف، اسکا فیصلہ کرنے کیلئے کمیشن بنایا جائے تاکہ قوم کو پتہ چل سکے کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ، کون قصور وار ہے اور کس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔