آصف ہاشمی کی جانب سے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کیلئے زمین وقف کرنا خوش آئند ہے: عبدالوحید خان

04 فروری 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان ایمپلائز یونین متروکہ وقف املاک بورڈ (رجسٹرڈ) سی بی اے کے سیکرٹری جنرل عبدالوحید خان نے کہا ہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املک بورڈ سید آصف ہاشمی کی طرف سے حلقہ NA118 ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے لیے زمین وقف کرنا انتہائی خوش آئند ہے ۔ مولانا احمد علی روڈ پر واقع ڈاکٹر اے کیو ہسپتال علاقہ کے عوام اور ہسپتال سے متصل متروکہ املاک بورڈ سٹاف کالونی کے لوگ علاج معالجہ کرواتے ہیں۔