بھارت میں 110 سالہ خاتون کی سالگرہ 200 پوتے، پوتیاں، پڑپوتے شریک ہوئے

04 فروری 2013


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں 110 سالہ خاتون کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔ بھارت میں 110 سال کی خاتون کی سالگرہ منانے پوتا پوتی اور پڑپوتے پوتیوں کی فوج پہنچ گئی۔ جنوبی بھارت کے پہاڑی علاقے نیل گری میں منائی گئی ایک انوکھی سالگرہ ، 110 سالہ خاتون روجن کی سالگرہ پر 200 پوتے، پوتیاں اور پڑپوتے ، پڑپوتیاں بھی ہلہ گلہ کرنے آ دھمکے۔ کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس کے بعد تحائف بھی پیش کئے گئے۔