تحریک انصاف نے موروثی سیاست کا کلچر تباہ کر دیا ہے: ایس اے حمید

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) تحریک ِ انصاف کی پولیٹیکل اور سٹریجک کمیٹی کے رُکن اوراُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ 96ایس اے حمید نے کہا ہے کہتحریک انصاف کے گراس روٹ لیول پر ہونے والے الیکشن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ تحریک انصاف نے موروثی سیاست کا جمہوری کلچر تباہ کر دیا ہے لیکن عوام عمران خان کو حقیقی نجات دہندہ تصور کرتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ عمران خان ہی وہ شخصیت ہیں جو ملک کو درپیش سنگین ترین بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔ ایس اے حمید نے کہا کہ تبدیلی کا وقت شروع ہو چکا ہے ۔ چوہدری محمد علی نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ خاموش ووٹرز کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا جوش اور ولولہ قابل دیدنی ہے نوجوان نسل آئندہ عام انتخابات میں انتہائی اہم کر دار ادا کرے گی۔ تقریب سے امین بٹ،ڈاکٹر لطیف رضا، حفیظ مغل، الیاس بھٹی، ڈاکٹر مصطفیٰ، شیخ حمزہ مقبول،شیخ طارق، میاں تسلیم اکبر،شاہد مہر،ملک جمیل بلا، ملک شوکت، خالد نعیم، استاد اشرف، صبور بٹ ، مدثر سندھو، مبین اشرف، کفایت الرحمن چاند اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔