علامہ ساجد میر سے سعودی وزارت تعلیم کے وفد کی ملاقات

04 فروری 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کی وزارت تعلیم کے اعلی سطحی وفد نے گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر علامہ ساجد میر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مابین تعلیمی شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔سعودی وزارت تعلیم کے اعلی اسطحی وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالعزیز مبروک الاحمدی نے کی ۔ پروفیسر ساجد میر نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی اسلام، عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک سعودی عرب لازوال دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ سعودی عرب کا استحکام عالم اسلام کا استحکام ہے۔ ہم حرمین شریفین کے تحفظ اور اسکے تقدس کے دفاع میں ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ سعودی عرب نے پاکستان میں تعلیمی اور رفاہی میدانوں میں ہمیشہ تعاون کیا ہے اور یہ تعاون مستقبل میں جاری رہے گا۔