سالانہ 32 ارب گیس چوری اور نقصانات کی نذر ہو رہے ہیں: اوگرا

04 فروری 2013


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے مالی سال 2011-12 کی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کی چوری اور نقصان بڑھتے جا رہے ہیں۔ سوئی سدرن میں گیس چوری و نقصانات ہدف سے دوگنا ہو گئے جبکہ سوئی ناردرن میں گیس چوری ونقصانات ہدف کے دگنا سے بھی زیادہ ہے ۔ اوگرا کی رپورٹ کے مطابق سالانہ 32 ارب روپے گیس چوری اور نقصانات کی نذر ہو جاتے ہیں دونوں گیس کمپنیوں کی گیس چوری اور نقصانات کی شرح بڑھ گئی جس کے باعث صارفین کے لئے گیس مہنگی ہوئی۔ اوگرا نے گیس چوری اور نقصانات کا ہدف 4.5 فیصد رکھا تھا جو 11 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔