عاشقان رسول انقلاب نظام مصطفٰی برپا کرنے کیلئے متحد ہو جائیں: پیر اطہر القادری

04 فروری 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو ملک بچے گا، عاشقان ِ رسول انقلاب ِ نظامِ مصطفی برپا کرنے کے لیے متحد ہو جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فدایانِ مصطفی کے زیراہتمام صدیقیہ کالونی بادامی باغ لاہور کے مقامی شادی ہال میں ملک گیر ”محبت ِ رسول کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کی صدارت پیر سیّد خلیل الرحمن چشتی نے کی جبکہ مقررین میں پیر سیّد صالح محمد شاہ، مفتی محمد حسیب قادری، محمد نواز کھرل، حافظ محمد اکبر جتوئی، علامہ محمد اشرف ضیائ، تنویر احمد خان، پیر سیّد علی رضا شاہ، پیر سیّد مشتاق احمد شاہ اور دیگر شامل تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجمن فدایانِ مصطفی کے مرکزی صدر پیر سیّد صالح محمد شاہ نے کہا کہ محبت ِ رسول ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے۔ محبت ِ رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ مفتی محمد حسیب قادری نے کہا کہ اطاعت ِ رسول کے بغیر محبت ِ رسول کا دعویٰ کھوکھلا ہے۔ نواز کھرل نے کہا کہ ”غلامی¿ رسول میں موت بھی قبول ہے“۔ حافظ محمد اکبر جتوئی نے کہا کہ عشق ِ رسول ہمارا اسلحہ ہے۔